نصیرآباد ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ریلوے ٹریک کو اڑانے کیلئے نصب دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ریلوے ٹریک کو اڑانے کے لیے نصب دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نوتال پولیس تھانے کی حدود ربی پل کے مقام پر نا معلوم دہشت گردوں کی جانب سے ریلوے ٹریک پر نصب دھماکہ خیز مواد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے ناکارہ بنادیا گیا سکیورٹی فورسز اور پولیس نے ریلوے ٹریک کو کلئیر کر دیا گیا سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ناکارہ کیا گیا دھماکہ خیز مواد اگر پھٹ جاتا تو بڑی تباہی پھیل سکتی تھی واقعے کے بعد ریلوے ٹریک سمیت ریلوے اسٹیشنوں کی سکیورٹی و نگرانی مذید سخت کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں