کچھی،نا معلوم مسلح افراد کا پولیس کی گشتی گاڑی پر حملہ، انسپکٹر سمیت 4پولیس اہلکار اغواء،تین بازیاب

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) کچھی کمبڑی پل نا معلوم مسلح افراد کا پولیس کی گشتی گاڑی پر حملہ پولیس وین کو آگ لگا دی گئی انسپکٹر سمیت چار پولیس اہلکار اغواء تین بازیاب اور زخمی حالت میں ہسپتال منتقل ڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی پولیس کے مطابق ضلع کچھی ڈھاڈر پولیس تھانے کی حدود مین قومی شاہراہ پر گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد نے پولیس کی گشتی گاڑی پر حملہ کر دیا گیا اس دوران مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی کو اگ لگا دی جس سے پولیس کی گاڑی مکمل جل کر راکھ ہو گئی جبکہ مسلح نے انسپکٹر نصراللہ کھوسو کانسٹیبل نجیب اللہ کانسٹیبل عابد گل اور ڈرائیور محمد عارف کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے واقعے کی اطلاع پر پولیس نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کر دی اس دوران پولیس نے انسپکٹر سمیت دو پولیس اہلکاروں کو زخمی حالت مین بازیاب کرالیا جن کو علاج کیلئے سبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ڈراییور کی بازیابی کے لیے آپریشن جاری ہے مسلح افراد پولیس الکارون کا سرکاری اسلحہ گولیاں واکی ٹاکی سمیت دیگر سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں