ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) سابق صوبائی وزیر بورڈ آف ریونیو بلوچستان اور قبائلی و سیاسی شخصیت میر سکندرعلی خان عمرانی نے اسد ناصر کو ایس ایس پی نصیراباد تعنیاتی پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسد ناصر ایک ایماندار نڈر اور بہادر پولیس افیسر ہیں جیسے ہی چارج سنبھالا ہے نصیرآباد میں امن وامان کے قیام کھلی کچہری کا انعقاد تاجروں شہریوں سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سے ملاقاتیں چھتر سمیت دیگر علاقوں کے دورے کرکے امن کی بحالی کیلئے مثبت اور اہم پیشرفت کی طرف قدم اٹھایا گیا ہے جس سے عوام میں ایک امید کی کرن پیدا ہوئی ہے ایک جاری کردہ بیان مین انہوں نے کہا کہ نصیرآباد بدامنی کا شکار رہا ہے نہ عوام محفوظ ہے اور نہ ہی قانون نافذ کرنے والے دیہی علاقے اور شہری علاقے نوگو ایریاز کی شکل اختیار کر چکے تھے کسی کی بھی جان و مال محفوظ نہیں تھی تاجر شہری بدامنی کی وجہ سے سخت پریشان تھے تاہم اسد ناصر کی بحثیت ایس ایس پی نصیرآباد تعیناتی سے نصیرآباد کے عوام کو امن کی کرن نظر آ رہی ہے اسد ناصر فرض شناس ایاندار نڈر اور بہادر پولیس افیسر ہین نصیرآباد میں بے جا سیاسی مداخلت کی وجہ سے پولیس کا مورال گر چکا تھا ہم امید کر سکتے ہیں کہ اسد ناصر پولیس کا مورال بلند کرینگے اور نصیراباد میں امن وامان کے قیام کے لیے موثر ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے۔

