بلوچستان کے مختلف مقامات پر دہشت گرد حملے قابل مذمت ہیں،جعفرخان مندوخیل

کوئٹہ(این این آئی)گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے بلوچستان کے مختلف مقامات پر دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان امن و آشتی کا گہوارہ رہا ہے اور ہم کسی صورت اپنی پُرامن صورتحال کو سبوتاژ نہیں پونے دینگے۔آج مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے تمام حملوں کو ناکام بنانے پر ہم اپنی سیکورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ملک اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائیگا۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے عوام پر زور دیا کہ حکومت اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے ہر قسم کی دہشت گردی اور تخریب کاری کا خاتمہ ممکن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں