ریاست مخالف عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے صوبے کے امن و امان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں،کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے،امیر حمزہ خان زہری

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے امن کو سبوتاڑ کرنے والے عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کا بروقت اور مؤثر ردِعمل قابلِ ستائش ہے، جس کے باعث دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا گیا عوام کے تعاون سے قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری قوت کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کہا کہ ریاست مخالف عناصر اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے صوبے کے امن و امان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں تاہم انہیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا صوبائی حکومت بلوچستان کی تعمیر و ترقی، عوام کی خوشحالی اور امن و امان کی بہتری کے لیے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کر رہی ہے جن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں کو بدامنی کے ذریعے سبوتاڑ کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں، لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائیوں کے باعث ان تمام حملوں کو ناکام بنایا گیا انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں ہمیں ہرگز خوفزدہ نہیں کر سکتیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں