وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھکر میں دانش اسکول کا افتتاح کردیا

ویب ڈیسک : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے بھکر میں دانش اسکول منکیرہ کا افتتاح اور گورنمنٹ پرائمری سکول کیسانوالہ میں سکول میل پروگرام کا آغاز کردیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے طالبات میں لنچ بکس تقسیم کیں اور کلاس روم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ملک پیک ری سائیکلنگ سے بننے والے ڈیسک کو دیکھا اور اس پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے منکیرہ کے3 سکولوں کے اپ گریڈیشن کا اعلان کیا جس پر، فوری عملدرآمد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کیسا نوالہ کو پرائمری سے ایلیمنٹری،کری اور نورپورشاہ کے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکولوں کو ہائی گریڈ کا درجہ دے دیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں