کوئٹہ،شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کوسرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیاگیا

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) کوئٹہ میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس اہلکارکو آبائی علاقے تمبو میں سپردخاک کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے نصیرآباد تمبو کا نوجوان پولیس کا جانباز حوالدار عبداسلام جتک شہید ہو گیا تھا جن کی میت انکے آبائی گاوں قادرآباد بالان شاخ تمبو لائی گئی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور انکو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں