کچھی،لمجی بجلی ٹاور کو اڑا دیا گیا ڈھاڈر اور سبی کے قریب چیک پوسٹوں پر نا معلوم مسلح افراد کے ہینڈ گرنیڈ حملے

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) کچھی،لمجی بجلی ٹاور کو اڑا دیا گیا ڈھاڈر اور سبی کے قریب چیک پوسٹوں پر نا معلوم مسلح افراد کے ہینڈ گرنیڈ حملے پولیس کی جوابی فائرنگ ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ضلع کچھی حاجی شہر پولیس تھانے کی حدود لمجی کے مقام پر گزشتہ شب نا معلوم تخریب کاروں نے ڈیرہ مراد جمالی اوچ پاور پلانٹ سے سبی گریڈ اسٹیشن کو جانے والی بجلی ہائی ٹرانسمیشن لائن 220 کے وی کے ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا جس سے بجلی ٹاور کو شدید نقصان پہنچا ملزمان فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز جاے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی جبکہ ڈھاڈر کے قریب پولیس چیک پوسٹ اور سبی صدر پولیس تھانے کی حدود ناڑی بینک چیک پوسٹ پر گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد نے ہینڈ گرنیڈ سے حملے کیے اور فائرنگ کی گئی جبکہ پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی اور فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے پولیس کے مطابق اس سے جانی نقصان نہیں ہوا واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں