ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) کوئٹہ اور اندرون صوبے کے علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد نصیرآباد میں سیکورٹی کے فل پروف انتظامات پولیس اور سیکورٹی فورسز کے گشت میں اضافہ اہم سرکاری دفاتر،عمارتوں، پبلک مقامات،بینکوں، ریلوے اسٹیشن،ریلوے ٹریک،مسجدوں، امام بارگاہوں سمیت ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی جبکہ ایس ایس پی نصیرآباد اسد ناصر نے گزشتہ شب اچانک ڈیرہ مراد جمالی منگولی نوتال لانڈھی سمیت دیگر تھانوں پولیس چیک پوسٹ اور پولیس ناکوں کا دورہ کیا اور سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور مین قومی شاہراہ پر پولیس گشت کا جایزہ لیا گیا۔

