ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) سابق صوبائی وزیر بورڈ آف ریونیو بلوچستان ممتاز سیاسی و قبائلی شخصیت میر سکندرعلی خان عمرانی نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے علاقوں میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی ترقی امن اور خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جانیں قربان کرکے صوبے میں امن قائم رکھا انکی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اب وقت ان پہچا ہے کہ وطن عزیز پاکستان سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دیا جائے ملک کی سلامتی قومی وحدانیت پر انچ تک برداشت نہیں کی جائے گی افواج پاک وطن عزیز کے کونے کونے کی حفاظت اور عوام کے لیے جان ومال کی خاطر جانوں کا نذرانہ دے رہے ہیں ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے وہ ہمارے سروں کے تاج و جھومر ہیں ان خیلات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ بلوچستان سمیت ملک میں دہشت گردی بھارت کی پشت پناہی سے ہو رہی ہے ہندوستان پاکستان کی ابھرتی ہوئی معاشی ترقی اور عالمی سطح پر پاکستان کی اہمیت ابھرتی ہوئی صلاحیتیں ہضم نہیں ہو رہی ہیں بھارت نے پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رکھی ہے بلوچستان کے کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات اسکی کڑی ہے ہمارے پولیس فورسز کے جوانوں نے جوانمردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کے نا پاک عزائم کو خاک میں ملا دیا گیا پولیس اور فورسز کے جوانوں نے اپنی جانیں قربان کرکے وطن عزیز اور پوری قوم پر خود کو قربان کر دیا انکی یہ عظیم قربانیاں کبھی بھی رائیگاں نہیں جائینگی بلکہ انکی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر اور ناز ہے وطن پر قربان ہونے والے بہادر جوان ہمارے تاج اور جھومر ہیں۔

