دہشت گردی بزدلی کی انتہا ہے، قوم افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،میر حیر بیار خان ڈومکی

سبی(این این آئی)بلوچستان کی معروف قبائلی شخصیت سردارزادہ میر حیر بیار خان ڈومکی نے صوبے میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ شہریوں اور ریاستی اداروں کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی بزدلی، کمزوری اور ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی بروقت، مؤثر اور پیشہ ورانہ کارروائیاں قابلِ ستائش ہیں اور پوری قوم افواجِ پاکستان کو سلام پیش کرتی ہے۔ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنا فورسز کی اعلیٰ تربیت، عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر ہے۔انہوں نے وطنِ عزیز کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سیکیورٹی جوانوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں قیامِ امن کے لیے شہداء کی عظیم قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم شہداء کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ قوم اور سیکیورٹی فورسز ایک پیج پر متحد ہیں اور دہشت گرد عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں