شہری ماحول کو آلودگی سے بچانے اور سرسبز بنانے کے لیے پودے لگا کر اپنا فریضہ ادا کریں ناظم جنگلات میر زاہد رند

سبی(رپورٹر)شہری ماحول کو آلودگی سے بچانے اور سرسبز بنانے کے لیے پودے لگا کر اپنا فریضہ ادا کریں ناظم جنگلات میر زاہد رند٬تفصیلات کے مطابق ناظم جنگلات سبی میر زاہد رند نے کہاہے کہ ماحول کو آلودگی سے بچانے اور سرسبز بنانے کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا شہری آنے والے شجرکاری مہم میں حصہ لیکر اپنے حصے کا ایک درخت لگاکر اسکی حفاظت کو یقینی بناۓ جو ایک اہم ذمہ داری ہے ہرشہری اپنے شہر میں فضائی آلودگی کو پھیلانے سے بچانے میں اپنا اہم کردار ادا کرکے درخت لگانے کو لازمی بناے انہوں نے کہاکہ آنے والے مہینے میں سر سبز شہر کا باقائدہ آغاز کیاجاۓ گا جس میں محکمہ جنگلات کی جانب سے شجر کاری مہم میں سیاسی وسماجی شخصیات سمیت دیگر شہریوں کو گاہی مہم دی جائیں گی انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم میں سرکاری دفاتر٬عمارات٬سکول٬ہیلتھ سینٹرز سمیت پبلک جگہوں کے علاوہ شہریوں کے گھروں گلیوں اور شاہراہوں پر پودے لگاۓ جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں