پسنی: ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے جدید آئی ٹی لیب کا افتتاح کر دیا، تعلیمی انقلاب اور شجرکاری مہم کا آغاز

پسنی (رپورٹر) پسنی گوادر کی تحصیل پسنی میں تعلیمی ترقی کی جانب ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول پسنی میں جدید ترین آئی ٹی لیب کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ یہ منصوبہ ایجوکیشن سپورٹ پروگرام (ESP) اور یونیسف (UNICEF) کے مالی و تکنیکی تعاون سے مکمل کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد ساحلی پٹی کے طلباء کو عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے فیتہ کاٹ کر آئی ٹی لیب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسکول کے احاطے میں پودا لگا کر *شجرکاری مہم* کا بھی آغاز کیا، تاکہ تعلیمی اداروں میں ماحولیاتی شعور کو اجاگر کیا جا سکے۔

میجر اوساف (پاکستان کوسٹ گارڈز 4 بٹالین) کوسٹ گارڈز کی جانب سے تعلیمی سرگرمیوں کی حمایت کا یقین دلایا۔ *ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین* اور *ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے منیجر عادل نودزئی* نے آئی ٹی لیب کے پراجیکٹ پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اسے یونیسف کے تعاون کا ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر جدید آئی ٹی لیب کے حوالے سے گفتگو کرتے ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ، پاکستان کوسٹ گارڈز 4 بٹالین پسنی کے میجر اوساف، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گوادر زاہد حسین اور ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے منیجر عادل نودزئی نے کہا کہ یہ لیب پسنی کے طلباء کے لیے ایک “ڈیجیٹل گیٹ وے” ثابت ہوگی۔
اس میں تیز رفتار انٹرنیٹ اور جدید کمپیوٹرز فراہم کیے گئے ہیں تاکہ طلباء فری لانسنگ، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ اور دیگر آن لائن ہنر سیکھ سکیں۔
مقامی نوجوانوں کو اب بڑے شہروں کا رخ کیے بغیر بین الاقوامی معیار کی تکنیکی سہولیات میسر ہوں گی۔

داخلہ مہم 2026 ” تعلم سب کیلئے
افتتاح کے بعد داخلہ مہم (Enrollment Campaign) 2026 کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان نے کی۔ میٹنگ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اساتذہ اور سماجی کارکنان گھر گھر جا کر والدین کو تعلیم کی اہمیت سے آگاہ کریں۔
پسنی اور گردونواح کے دیہی علاقوں میں اسکول سے باہر بچوں (Out of School Children) کا ڈیٹا اکٹھا کر کے انہیں تعلیمی عمل میں شامل کیا جائے۔
مقررین نے واضح کیا کہ اسکولوں میں داخلہ صرف حکومت کی نہیں بلکہ معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ہمارا اصل سرمایہ ہمارے بچے ہیں۔ جب تک ہم اپنے تعلیمی اداروں کو آئی ٹی اور جدید سائنس سے ہم آہنگ نہیں کریں گے، ہم دنیا کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔
تقریب میں سیاسی، سماجی اور انتظامی شخصیات نے بھرپور شرکت کی، جن میں ڈی ایس پی سرکل پسنی ملک احمد، ایس ایچ او سٹی پسنی شکیب ارسلان،پرنسپل حاجی مولا بخش، ڈی ڈی او میل الہی بخش، سیسا (SESSA) کے ضلعی صدر عاشق حسین، سی ای پی حفیظ اللہ، ہیڈ ماسٹر نصیر احمد، ہیڈ ماسٹر نیاز، ہیڈ ماسٹر عبدالواحد مزار، ہیڈ ماسٹر عبدالخالق، وائس چیئرمین پسنی فہیم علی جوہر، سابق ڈی ڈی ای او اپسنی یجوکیشن اخلاق احمد،سابق وائس چیئرمین پسنی خدابخش سعید، سابق ضلعی ناظم عزیز پیر بخش، ماہیگیر رہنما عزیز اسماعیل، اور تحصیل فٹبال ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہدایت اللہ حمزہ، عمران ریاض،میرجان، ایم پی اے گوادر کے پرسنل سیکریٹری وسیم صمد شامل تھے۔
تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ آئی ٹی لیب کے فعال ہونے کے بعد اساتذہ کی خصوصی تربیت کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ وہ طلباء کو مصنوعی ذہانت (AI) اور جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں بہتر رہنمائی فراہم کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں