بھارتی اداکارہ پونم پانڈے کی نئی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر الجھن پیدا کردی اور صارفین اس حوالے سے کشمشن کا شکار ہیں کہ آیا وہ حمل سے ہیں یا یہ تصاویر آے آئی سے بنوائی گئی ہیں۔
بھارتی اداکارہ پونم پانڈے نے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا ہے، انہوں نے بظاہر اپنی حمل کی خبر شیئر کی، تاہم زیادہ تر لوگ اس پر یقین کرنے کو تیار نہیں۔
31 مارچ کو 35 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر دو تصاویر پوسٹ کیں۔ ایک تصویر میں وہ اپنی ٹی شرٹ اوپر اٹھائے ہوئے نظر آئیں، جس میں ان کا بیبی بمپ دکھائی دے رہا ہے۔
دوسری تصویر میں انہوں نے شرٹ نیچے کی ہوئی ہے، لیکن ان کا حمل واضح نظر آ رہا ہے جب کہ پوسٹ کے کیپشن میں حاملہ خاتون، دودھ کی بوتل اور ایک بچے کا ایموجیز شامل کیا گیا تھا۔
یہ پوسٹ وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا، لیکن صرف مبارکباد کے پیغامات ہی نہیں آئے بلکہ مداحوں کے ردعمل ملے جلے رہے۔ کچھ نے مبارکباد دی جب کہ کئی صارفین حیران اور کنفیوز نظر آئے۔

