کوئٹہ(این این آئی) فرض شناس اور قابل افسران واہلکار محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں جو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اپنی زندگی قانون کی عمل داری کیلئے وقف رکھتے ہیں انہوں نے دوران ملازمت محکمہ کی جانب سے تفویض کی گئی ذمہ داری کواحسن طور پر ادا کرکے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عملی ثبوت پیش کیا۔پولیس افسران اور اہلکاروں نے محکمہ پولیس میں احسن طریقے سے فرائض منصبی کی ادائیگی نہایت ایمانداری کے ساتھ کرکے ریٹائرڈ ہوئے ہیں۔ریٹائر ہونے والے افسران و اہلکار اپنی ڈیوٹی ذمہ داری و فر ض شناسی سے ادا کیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی پولیس بلوچستان محمدطاہرنے سینٹرل پولیس آفس میں ریٹائر ہونے والے افسران کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔آئی جی بلوچستا ن محمدطاہر نے کہا کہ ریٹائرڈ پولیس افسران کے تجربات اور صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرنا چاہئے ریٹائرڈ اافسران کے پنشن، جی پی فنڈ اور دیگر تمام امور کو مذکورہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ پولیس ملازمین کی حاضر سروس اہلکاروں کی طرز پر ان کے اہل خانہ کی صحت اور تعلیمی بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔ ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے پیشہ ورانہ تکنیکی اور تفتیشی امور پر تجاویز سے استفادہ حاصل کیا جائے جو کہ پولیسنگ لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔تقریب میں ایڈیشنل آئی جی ایڈمن جاوید علی مہر،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر حسن اسد علی، ڈی آئی جی فنانس سہیل احمد شیخ، ڈی آئی جی ٹیلی شاد بن مسیح،ڈی آئی جی اکاونٹیبلیٹی بیورو سہیل احمد, اے آئی جی آپریشنز نوید عالم، اے آئی جی جنرل عابد خان،اے آئی جی ڈویلپمنٹ احمد سلطان،اے آئی جی کمپلینٹ محمد ہاشم،ڈی ایس پی لیگل محمد عباس سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے پیشہ ورانہ ذمہ داری پوری کرکے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کو یادگاری شیلڈ اور تحائف دی۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے افسران کی محکمہ پولیس کیلئے خدمات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پولیس انکے خدمات ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ افسران نے ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب کے انعقاد پر آئی جی پولیس بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس کو اپنا شان سمجھتے ہیں اور محکمے کی بہتری کیلئے اپنے تجربات کی روشنی میں قابل عمل تجاویز بھی دیں اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر محکمہ کو ان کی خدمات کی ضرورت پڑی تو ہر سطح پر معاونت اور مددگار ثابت ہونگے۔

