سبی(رپورٹر)ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیم سبی ڈویژن بلال خالق بڑیچ نے ڈپٹی ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیم رشید احمد منگریو کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول آلہ آباد کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سکول میں جاری تعلیمی سرگرمیوں، نئی کتب کی ترسیل اور اساتذہ کرام کی حاضریوں کا تفصیلی جائزہ لیا ڈویژنل ڈائریکٹر نے مختلف کلاسز کا معائنہ کیا اور طلباء سے مختلف مضامین سے متعلق سوالات پوچھے، جس پر طلباء نے اطمینان بخش جوابات دیے۔ انہوں نے تدریسی عمل، نظم و ضبط اور سکول کے مجموعی ماحول کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول آلہ آباد ملک ماجد خان بنگلزئی نے ڈویژنل ڈائریکٹر کو سکول کا دورہ کرایا اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا ااس موقع پر سکول میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور دیگر انتظامی امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی ڈویژنل ڈائریکٹر بلال خالق بڑیچ نے یقین دہانی کرائی کہ سکول کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں اور طلباء کی بہترین تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں

