کوئٹہ(این این آئی)صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کے جواں سال صاحبزادے ثناء اللہ اچکزئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ ثناء اللہ اچکزئی کا اچانک انتقال اہلِ خانہ کے لیے ناقابلِ تلافی صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس غم کی گھڑی میں وہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی اور دیگر سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

