حب(این این آئی)سابق سینئر صوبائی وزیر بلدیات و بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سردار محمد صالح بھوتانی، سابق رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی اور سردارزادہ شہزاد صالح بھوتانی نے اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی کے جواں سال صاحبزادے ثناء اللہ خان اچکزئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے بھوتانی برادران نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ ثناء اللہ خان اچکزئی کا انتقال اہلِ خانہ کے لیے ناقابلِ تلافی صدمہ ہے، اس غم کی گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے آمین۔

