سابق ڈپٹی میئر کوئٹہ میر یونس بلوچ کا سپیکر بلوچستان اسمبلی کے بیٹے کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

کوئٹہ(این این آئی) سابقہ ڈپٹی میئرکوئٹہ حاجی میر یونس بلوچ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کے جواں سال صاحبزادے ثناء اللہ اچکزئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے حاجی میر یونس بلوچ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ ثناء اللہ اچکزئی کا انتقال اہلِ خانہ کے لیے ناقابلِ تلافی صدمہ ہے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ عظیم صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دیانہوں نے مزید کہا کہ غم کی اس گھڑی میں وہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی اور اہلِ خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں