دالبندین(این این آئی) دالبندین میں یومِ آزادی کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ چیئرمین میر عبدالواود خان سنجرانی کی قیادت میں شاندار کار ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں قبائلی عمائدین، سول سوسائٹی اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ گاڑیوں پر سبز ہلالی پرچم لہراتے رہے جبکہ ملی نغموں سے شہر کی فضائیں گونج اٹھیں۔دالبندین میں یومِ آزادی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ چیئرمین میر عبدالواود خان سنجرانی کی قیادت میں کار ریلی نکالی گئی۔ریلی کا آغاز سنجرانی ہاؤس داؤد آباد سے ہوا، جو مشرقی بائی پاس سے ہوتی ہوئی دالبندین بازار، اسٹیشن چوک اور شہر کی دیگر اہم شاہراہوں سے گزرتی ہوئی واپس سنجرانی ہاؤس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں نظر آئیں، جن پر سبز ہلالی پرچم لہرا رہے تھے۔ شرکاء نے ملی نغموں اور قومی جذبے کے ساتھ یومِ آزادی کی خوشیاں منائیں۔کار ریلی کے دوران ملی نغموں سے دالبندین کی فضائیں گونجتی رہیں، جبکہ قبائلی عمائدین، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے وطن سے محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

