انٹری لسٹ میں اضافہ کرکے اسے 3000،تمام متاثرہ و مستحق افراد کو شامل کیا جائے، عبداللہ رضا عابد نوتانی

دالبندین(این این آئی)دالبندین پریس کلب کے سامنے نیال خان سمالانی کی قیادت میں نیو انٹری کے متاثرین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔اس موقع پر عبداللہ رضا عابد نوتانی، علی احمد اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2500 افراد پر مشتمل انٹری لسٹ تیار کی گئی ہے، جس میں مبینہ طور پر غریب اور مستحق افراد کے نام نکال کر من پسند افراد کو شامل کیا گیا ہے۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ انٹری لسٹ میں اضافہ کرکے اسے 3000 افراد تک کیا جائے اور تمام متاثرہ و مستحق افراد کو شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر لسٹ میں اضافہ ممکن نہیں تو مبینہ طور پر سفارش کی بنیاد پر شامل کیے گئے 300 افراد کو نکال کر سابقہ لسٹ بحال کی جائے۔مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے عنقریب ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے کیس دائر کریں گے۔ اس کے علاوہ یکم ستمبر کو ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ بھی لگایا جائے گا۔مقررین نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور انٹری لسٹ پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں