خاران: وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن میں سو سے زائد اساتذہ کی شمولیت، کنٹریکٹ ٹیچرز کی مستقلی کا مطالبہ

خاران(رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی ) گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول خاران میں وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں سو کے قریب میل اور فیمل ٹیچرز نے وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن میں شمولیت کا اعلان کیا،مہمان خاص وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر در محمد لانگو تھے، جبکہ ان کے ہمراہ وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن کوئٹہ کے صدر محمد بخش بلوچ بھی تھے، شمولیتی تقریب سے در محمد لانگو، سیسا خاران کے صدر محمد حسین بلوچ، ایس بی کے ٹیچرز ایسوسی ایشن کے عطا نصیر بلوچ، بی این پی کے ندیم بلوچ، سفرخان راسکوئی، وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر محمد اختر، سینئر نائب صدر محمد ندیم کاشف،جنرل سیکرٹری عبدالرزاق سیاپاد، جنید احمد و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب عہدیداروں کو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئے عہدیدار اساتذہ کرام کے حقوق کے لئے جدوجہد اور اسکولوں اور بچوں کی مستقبل کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے، تقریب میں کنٹریکٹ ٹیچر کی مستقلی کا مطالبہ کیا گیا،نو منتخب عہدیداروں کا نوٹیفکیشن بھی صوبائی صدر در محمد لانگو نے ضلعی صدر محمد اختر کے حوالے کیا،جس کے مطابق محمد اختر صدر محمد ندیم کاشف سینئر نائب صدر لائبہ بلوچ نائب صدر خاتون اول عبدالرزاق سیاپاد جنرل سیکرٹری دلاور احمد ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ عبدالرزاق چیئرمین وسیم سجاد وائس چیئرمین طاہر وفا آرگنائزر صبغت اللہ ڈپٹی آرگنائزر فہیم الرحمان رابطہ سیکرٹری محمد رضا بلوچ جوائنٹ سیکرٹری عبداللہ جان فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خاص وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر در محمد لانگو نےکہا کہ ہمارا تنظیم جوکہ اساتذہ کی حقیقی معنوں میں عملی طور جدوجہد کررہی ہیں اور تعلیمی معیار کے بہتری اور جدید تقاضوں کے مطابق ان کی ضروریات اور سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر فورم پر اواز بلند کرتے ارہے ہیں وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے اساتذہ کرام کی مجموعی مسائل کے حل اور ان کے نمائندگی کررہا ہیں اساتذہ کرام کی اس شمولیت سے ہمارے حوصلہ افزائی ہورہی ہیں خاران میں انشاءاللہ وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے ان کے حقوق کی پاسداری کی جائے گی خاران کے ضلعی عہدیداران مبارکباد کے مستحق ہیں جھنوں نے ضلع خاران میں وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن کے لئے اپنے جدوجہد جاری رکھیں ہیں اور نئے آنے والے اساتذہ کرام کی شمولیت خوش آئند عمل ہیں اس امید کے ساتھ نئے اساتذہ کرام اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع خاران بالخصوص رخشان ڈویژن میں اس اساتذہ کی تنظیم کو منظم اور فعال بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رئینگے آج کا یہ شمولیتی تقریب ہمارے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہیں انشاءاللہ وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے کونے کونے میں اساتذہ کے اس تنظیم کے اپنے خدمات سرانجام دیتے رئینگے سب اساتذہ کرام ہمارے لئے قابل ومحترم ہیں اور ہمارے دروازے ہر اساتذہ کرام کے لئے کھلے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں