بارشیں،نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان کا ضلعی انتظامیہ، محکمہ مواصلات وتعمیرات کو الرٹ رہنے کا حکم

گلگت (این این آئی)نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان جسٹس (ر)یار محمد نے صوبے کے مختلف اضلاع میں گزشتہ رات سے جاری بارشوں کے پیشِ نظر جی بی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامی،ریسکیو، محکمہ مواصلات و تعمیرات اور تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور بارشوں کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ نگران وزیر اعلی نے ندی نالوں اور دریاں میں پانی کے بہا کی نگرانی کرنے اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے بروقت اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ نگراں وزیر اعلء نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام دور دراز علاقوں میں ویلی روڈز کو بحال رکھا جائے تاکہ عوام الناس کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آ سکے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں