سوات (این این آئی)ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے ڈسٹرکٹ کورٹ گلکدہ سوات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مین گیٹ، روف ٹاپ اور حوالات سمیت مختلف مقامات کی سیکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو موجودہ حالات کے پیش نظر ہر وقت الرٹ رہنے، مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے اور دورانِ ڈیوٹی موبائل فون کے غیر ضروری استعمال سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کیں، انہوں نے سیکیورٹی انچارج کو بھی سختی سے ہدایت کی کہ فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیلئے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو وقتا فوقتا چیک کیا جائے اور انہیں ضروری ہدایات جاری رکھی جائیں تاکہ عدالت کی سیکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جا سکے۔

