کوئٹہ(این این آئی)چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان سے بلوچستان کے فوکل پرسنز میر سجاد احمد رئیسانی اور خرم شہزاد نے ملاقات کی، جس میں بلوچستان بھر میں نچلی سطح پر نوجوانوں کو بااختیار بنانے، ان کی شمولیت بڑھانے اور آگاہی کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان کے وژن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے باصلاحیت اور باہمت نوجوانوں کو تکنیکی مہارتوں، ڈیجیٹل خواندگی، کاروباری مواقع، زرعی پروگرامز اور نوجوانوں کے قرضہ اسکیموں کے ذریعے بااختیار بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور انہیں پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے قابل بنانے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے گا۔

