بی ایس ڈی آئی کے تمام منصوبے عوامی فلاح و بہبود اور صوبے کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی کیلئے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں،میر سلیم احمد کھوسہ

کوئٹہ(این این آئی)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ بی ایس ڈی آئی (BSDI) کے تحت بلوچستان بھر میں جاری ترقیاتی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جن کی تکمیل سے صوبے کے انفراسٹرکچر میں نمایاں اور انقلابی تبدیلیاں رونما ہوں گی جبکہ ان کے مثبت اثرات صوبے کی مجموعی ترقی اور عوامی سہولیات کی بہتری پر مرتب ہوں گیان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبے میں بی ایس ڈی آئی فیز ون اور فیز ٹو کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں تمام چھ زونز کے چیف انجینئرز متعلقہ افسران سپرنٹنڈنگ انجینئرز ٹیکنیکل ایڈوائزر سمیت تمام ضلعی انجینئرز اور افسران نے بذریعہ زوم شرکت کی اجلاس کے دوران صوبے کے ہر ضلع کے ایگزیکٹیو انجینئرز روڈز اور بلڈنگز نے اپنے اپنے اضلاع میں جاری بی ایس ڈی آئی منصوبوں کی پیش رفت تعمیراتی کاموں کی رفتارمعیار اور تکمیل کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ بی ایس ڈی آئی کے تمام منصوبے عوامی فلاح و بہبود اور صوبے کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں ان منصوبوں کی تکمیل سے ہر ضلع میں روڈ اور بلڈنگ انفراسٹرکچر بہتر ہوگا جس سے نہ صرف ترقیاتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ عوام کو جدید اور بہتر سہولیات بھی میسر آئیں گی انہوں نے تمام ضلعی انجینئرز اور متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی مؤثر انداز میں یقینی بنائی جائے اور منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں صوبائی وزیر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں غفلت یا ناقص کارکردگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس ضمن میں پہلے ہی چند انجینئرز کو فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کیا جا چکا ہے انہوں نے واضح کیا کہ منصوبوں کی تکمیل تعمیراتی معیار اور دیگر تکنیکی معاملات پر کسی قسم کی کوتاہی کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی میر سلیم احمد کھوسہ نے مزید کہا کہ صوبے میں جاری بی ایس ڈی آئی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں یہ ٹیمیں اپنے اپنے زونز کے اضلاع میں جاری منصوبوں کا معائنہ کرنے کے بعد تفصیلی رپورٹس سیکریٹری آفس کو ارسال کریں گی تاکہ منصوبوں میں شفافیت معیار اور رفتار کو مزید مؤثر بنایا جا سکے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا کہ بلوچستان حکومت ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو اولین ترجیح دے رہی ہے تاکہ صوبے میں پائیدار ترقی مضبوط انفراسٹرکچر اور عوامی خوشحالی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں