سبی(نامہ نگار)پھژ اتحاد کے سربراہ حاجی میر جان(الفت)پھژ رند کی سربراہی میں متعدد قبائلی و سماجی شخصیات نے سبی اتحاد کو خیر آباد کہتے ہوئے سردار زادہ میر دینار خان ڈومکی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سبی لہڑی اتحاد میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی۔ شمولیت اختیار کرنے والوں میں رسول بخش پھژ رند، سابقہ کونسلر غلام مصطفیٰ (بھٹو) پھژ رند، میر بابل پھژ رند، وڈیرہ غلام حسین پھژ رند، میر صالح محمد پھژ رند، ملا محمد حسن پھژ رند، عمر خان پھژ رند، حاجی غلام نبی پھژ رند، غلام حیدر پھژ رند، دوست محمد پھژ رند، شیر محمد پھژ رند، وڈیرہ اسد پھژ رند، وڈیرہ شہزادہ سلیم پھژ رند، محمد یار پھژ رند جبکہ ریلوے کالونی سے محمد نعمان، محمد فضل، محمد نظیر اور جہانگیر بھائی نے اپنی برادری سمیت شمولیت کا اعلان کیا۔شمولیتی تقریب کے موقع پر سردار زادہ میر دینار خان ڈومکی کی آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، شرکاء کی جانب سے گلاب کی پتیاں نچھاور کی گئیں جبکہ پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے شمولیتی تقریب میں قبائلی روایت کے مطابق مہمان خاص کو بلوچی پگڑی پہنایا گہا بلوچی چھڑی اور شال کا تحفہ بھی پیش کیاگیا۔ تقریب میں قبائلی روایات کے مطابق مہمانوں کا خیرمقدم کیا گیا اور نئے شامل ہونے والے رہنماؤں نے سبی لہڑی اتحاد کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا شمولیتی پروگرام میں شمولیتی کیک کاٹ کر خوشی کا اظہار بھی کیاگیا۔اس موقع پر سردار زادہ میر دینار خان ڈومکی کے ہمراہ قبائلی و سیاسی شخصیات میر للہ داد جتوئی، سردار ایوب مری،کے ڈی مری٬سید شیر شاہ٬ میر محمد جان رند، جنرل کونسلر میونسپل کمیٹی میر مظفر ابڑو، آفتاب خلجی، وڈیرہ نور محمد گشکوری، وڈیرہ خیر بخش گشکوری اور دیگر قبائلی عمائدین بھی موجود تھے۔تقریب میں الحاج صوفی سلیمان نقشبندی٬دربار سخی سید صالم شاہ بخاری کے متولیبابا غوٹ بخش نے بھی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سبی لہڑی اتحاد عوامی حقوق، علاقائی ترقی اور قبائلی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف برادریوں اور قبائل کی تعداد میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام سردار زادہ میر دینار خان ڈومکی کی قیادت پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اتحاد کو مزید مضبوط اور فعال بنایا جائے گا تاکہ علاقے کے مسائل کو موثر انداز میں اجاگر کرکے ان کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد کی جاسکے۔

