خاران (رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی ) ڈی آئی جی پولیس رخشان رینج عبدالحی بلوچ کا چیف چوک خاران پر گزشتہ تین دنوں سے جاری دھرنے پر آمد دھرنے والوں سے کامیاب مذاکرات دو ہفتے کی مہلت اور ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کی گئی تفصیلات کے مطابق خاران شہر میں بڑھتی ہوئی چوری، ڈکیتی کے واقعات کے خلاف متاثرین نے یکجا ہوکر احتجاج کا راستہ اختیار کرکے چیف چوک خاران میں احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا گیا اور دو دن تک متواتر شٹرڈاؤن ہڑتال رہی متاثرین کا مطالبہ تھا کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مجرمانہ گروہوں کا قلع قمع کرے اور عوام کی جان و مال کا تحفظ فراہم کرے۔ متاثرین کی نمائندہ کمیٹی اور ڈی آئی جی پولیس رخشان رینج کے درمیان ہونے والی نشست میں یہ طے پایا کہ مطالبات پر عملدرآمد کے لیئے دو ہفتے کی مہلت دی جائے گی۔ متاثرین نے واضح کیا کہ یہ مہلت اعتماد سازی کا آخری موقع ہے، اگر دو ہفتے کے اندر عملی پیش رفت نہ ہوئی اور مطالبات پورے نہ کئیے گئے تو عید کے بعد متاثرین دوبارہ جمع ہوکر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ اس موقع پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ عید کی وجہ سے عوام اور دکاندار کو مشکلات سے بچانے کے لیئے فی الحال دھرنا ختم کر دیا جائے گا،

