کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے ضلع بسیمہ اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ہفتہ کو صبح 9 بج کر 15 منٹ پر بسیمہ اور گردو نواح میں 3.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کی گہرائی زمین میں 14 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز بسیمہ سے 30 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

