تربت،تیل بردار گاڑی حادثے کا شکار، دو افراد زخمی

کوئٹہ(این این آئی) تربت میں تیل بردار گاڑی حادثے کا شکار، دو افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق تربت کے علاقے دشت میں سنگئی کراس کے مقام پر تیل بردار گاڑی حادثے کا شکار ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جھلسنے والے 2افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔مزید کاروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں