ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) کچھی لمجی اور ڈنگڑہ قومی شاہراہ پر ڈاکووں کی لوٹ مار ڈیرہ مراد جمالی سے تعلق رکھنے والے دو بیوپاریوں سے سولہ لاکھ روپے نقدی درجنوں موبائل فون گھڑیاں ودیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس کے مطابق کچھی پولیس تھانہ حاجی شہر کی حدود لمجی اور ڈنگڑے کے قریب قومی شاہراہ پر نا معلوم مسلح ڈاکوون کی مسافر گاڑیوں کو روک کر لوٹ مار کی گئی اس دوران کوئٹہ میں مال مویشی فروخت کرکے ڈیرہ مراد جمالی انے والے دو بیوپاروں مزار علی پندرانی اور یارعلی پندرانی سمیت دیگر مسافروں سے مجموعی طورپر سولہ لاکھ روپے نقدی درجنوں موبائل فون گھڑیان ودیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔

