کوئٹہ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد خان کھوسہ نے عیدالاضحیٰ سے قبل کوئٹہ میں ہونے والے ٹرین دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بزدلانہ کارروائی انسانیت امن اور بلوچستان کے خلاف ایک سفاک حملہ ہیانہوں نے کہا کہ عید جیسے مقدس اور خوشیوں بھرے تہوار کے قریب معصوم اور بے گناہ شہریوں کو خون میں نہلانادراصل پاکستان کے امن عوامی خوشیوں اور قومی یکجہتی پر حملہ ہیدہشت گردوں نے ایک بار پھر اپنی درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے انسانوں کو نشانہ بنایا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے صوبائی وزیر میر سلیم احمد خان کھوسہ نے کہا کہ دہشت گرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں کیونکہ وہ انسانیت کے دشمن ہیں بلوچستان کے عوام اور پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کے سامنے کبھی نہیں جھکے گی اور نہ ہی اپنے حوصلے پست ہونے دے گی انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم سیکیورٹی ادارے اور عوام ایک صفحے پر متحد ہیں اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گاانہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے ورثا سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔

