کوئٹہ پولیس نے فائرنگ تبادلے کے بعد 3سنیچرز کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3سنیچرز کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ عمران شوکت اور ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ آصف خان کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او عبد الخالق شہید تھانہ انسپکٹر اعجاز احمد نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین خطرناک سنیچرز ملزمان کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیاکارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، سنیچر شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی جبکہ دوسری کارروائی میں چوری شدہ گاڑی اور ایکس آر موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں اور اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں چالان ہوچکے ہیں۔کوئٹہ پولیس نے گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں