وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار فیروز خان کے گیس بل پر عائد 32 لاکھ کا جرمانہ ختم کروا دیا

کوئٹہ(این این آئی)وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار فیروز خان کے گیس بل پر عائد 32 لاکھ کا جرمانہ ختم کروا دیا گیا۔درخواست گزار فیروز خان نے بتایا کہ ان کی بیکری ہے ”صفا بیکری“ کے نام سے۔جس پر گیس والوں نے 32 لاکھ کا غیر منصفانہ جرمانہ عائد کیا تھا۔جس کی درستگی کے لیے انہوں نے متعدد بار متعلقہ محکمے سے رجوع کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو سکی۔لہذا، انصاف کے حصول کے لیے انہوں نے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ میں درخواست جمع کروائی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے گیس بل پر عائد غیر منصفانہ جرمانہ فوری طور پر ہٹایا جائیں۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے گیس بل پر عائد 32 لاکھ کا جرمانہ ختم کر دیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں