معدنیات و دیگر مال برادر گاڑیوں کے جلاؤ گھیراؤ،امن و امان کی مخدوش صورتحال،معاشی بحران نے بزنس کمیونٹی کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے،حاجی ایوب مریانی

کوئٹہ(این این آئی) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان اور گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کوئٹہ بلوچستان نے صوبے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال،معاشی بحران،مال بردار گاڑیوں پرحملوں اور جلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس سلسلے میں تمام چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز انجمن تاجران اور بزنس کمیونٹی سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے گزشتہ روز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے صدر حاجی محمد ایوب مریانی،سنیئر نائب صدر حاجی اخترکاکڑسے بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے صدر نور محمد شاہوانی،نائب صدر حاجی ظاہر شاہ،حاجی عطاء اللہ کاکڑ حاجی مراد خان کاکڑ،ایگزیکٹیو ممبران حاجی محمد امین سمالانی،چیئر میں مزدا حاجی بابو رئیسانی،عبدالقدیم بڑیچ حاجی برات کاکڑ پرمشتمل وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے میں بزنس کمیونٹی اور ٹرانسپورٹرز کو درپیش مشکلات و چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال،آئے روز مال بردار گاڑیوں کے جلاؤ،بزنس کمیونٹی کودرپیش مشکلات اور معاشی بحران سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ 3جون بروز بدھ کو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان میں تمام چیمبر آف کامرس،انجمن تاجران کے ایسوسی ایشنز،کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن،ڈرائی فروٹ ایسوسی ایشن،رائس ایکسپورٹ ایسوسی ایشن،آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن،نیشنل فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایسوسی ایشن،اڑتھیان ایسوسی ایشن و کمیشن ایجنٹس،کول مائنز ایسوسی ایشن،بوزر ایسوسی ایشن،زمیندار ایکشن کمیٹی کے عہدیداران و ممبران کو مدعو کر کے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آئے روز معدنیات اور دیگر مال برادر گاڑیوں کے جلاؤ گھیراؤ،امن و امان کی مخدوش صورتحال،معاشی بحران نے بزنس کمیونٹی کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے بلکہ اس سے صوبے کی عوام کو بھی مشکلات کا سامنا ہے،انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی،ٹرانسپوٹرز،انجمن تاجران و دیگر کے ساتھ مشاورت کے بعد مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا بلکہ اب اس وقت تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہمارے خدشات اور تحفظات کو دور نہیں کیا جاتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں