کوئٹہ ائیرپورٹ پر عیدالاضحی سے قبل برڈ ہٹ خطرات سے آگاہی مہم شروع کردی گئی ہے،پی اے اے

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ ائیرپورٹ پر عیدالاضحیٰ سے قبل برڈ ہٹ خطرات سے آگاہی مہم شروع کردی گئی پی اے اے کے مطابق قربانی کی آلائشوں کی مناسب تلفی پر عوامی آگاہی مہم جاری ہے کوئٹہ ائیرپورٹ اطراف میں ‘برڈ ائیر کرافٹ سٹرائیک ہیزرڈ’ (بی اے ایس ایچ /باش) آگاہی مہم، پمفلٹس اور بینرز نصب کئے گئے ہیں۔پی اے اے کے ترجمان نے کہا کہ پروازوں کے تحفظ کیلئے عوامی تعاون ناگزیر ہے برڈ ہیزرڈ یا پرندوں سے جہازوں کو لاحق خطرات سے بچاؤ کیلئے حساس علاقوں میں خصوصی آگاہی سرگرمیاں جاری ہیں بلوچستان حکومت کی اوپن ڈمپنگ اور لیزر لائٹس پر ہدایات جاری کی ہیں کبوتربازی اور لیزر لائٹس سے فضائی تحفظ کو لاحق خطرات کواجاگرکیا گیاالیکٹرانک میڈیا اور بل بورڈز کے ذریعے ‘برڈ ائیر کرافٹ سٹرائیک ہیزرڈ’ آگاہی مہم تیز کردی گئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ محفوظ فضائی حدود مشترکہ ذمہ داری ہے عیدالاضحیٰ کے دوران محفوظ فضائی آپریشنز کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں