کوئٹہ،زمین تنازعے پر فائرنگ،خاتون سمیت5افراد جاں بحق

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت5افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ تھانہ کی حدود میں زمین کے تنازعے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے محمد یوسف، پرویز،آصف،طاہر اور بی بی (س) کو ہلاک کردیااورموقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ورثاء کے حوالے کردیں اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں دوسری قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد اہل خانہ نے نعشیں روڈ پر رکھ کر سریاب روڈ کو ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا جس کی وجہ سے سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں اور مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں