پنجگور،نامعلوم مسلح گاڑی سوار افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو شہید کردیا

پنجگور(این این آئی)پنجگور کے علاقے میں نامعلوم مسلح گاڑی سوار افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو شہید کردیا۔ پولیس کے مطابق پیر کو پنجگور کے علاقے میں نامعلوم مسلح گاڑی سواروں نے فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل شاہ حسین کو شہید کردیا اورموقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔جبکہ ایک اور واقعہ میں تسپ میں نامعلوم افراد نے گھر پر فائرنگ کرکے تنویر ولد حضوربخش کوزخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے زخمی کو ہسپتال پہنچادیا اور مزید کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں