کوئٹہ(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و رکن بلوچستان اسمبلی زرک خان مندوخیل،سابق ڈپٹی میئر کوئٹہ میر یونس بلوچ نے گزشتہ روز کوئٹہ میں ٹرین پر خود کش حملے کے نتیجے میں تباہ ہونے والے گھروں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقاتیں کیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت دھماکے کے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے انکی بحالی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے دھماکے کے نتیجے میں املاک اور گاڑیوں کو پہنچانے ولے نقصانا کے تخمینے کیلئے ڈیمیجز اسیسمنٹ کمیٹی قائم کردی ہے جو جلد ہی تمام نقصانا ت کا تخمینہ لگاکر حکومت کو رپورٹ پیش کریگی جس کے بعد متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا۔

