تربت، سیکیورٹی فورسزنے تخریب کاری کی کوشش ناکام بناکردیسی ساختہ بم ناکارہ بنادیا

تربت(این این آئی)تربت میں سیکورٹی فورسزنے تخریب کاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دیسی ساختہ بم ناکارہ بنادیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والا آئی ای ڈی تقریباً 20 کلو وزنی تھا جسے نامعلوم عناصر کی جانب سے سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر بم کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنایا گیا، جس کے باعث ممکنہ بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں