خاران (رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی ) خاران پولیس کی بروقت اور کامیاب کارروائی، مغوی لڑکی بحفاظت بازیاب، ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق مغوی لڑکی کی والد کی جانب سے تھانہ خاران کو اطلاع دی گئی کہ انکے 14 سالہ لڑکی کو ایک نامعلوم شخص نے گھر کے دروازے کے سامنے سے اغواء کر لیا ہے۔اطلاع موصول ہوتے ہی ایس ایچ او سٹی پولیس تھانہ منظور احمد سیاپاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کا تعاقب شروع کیا۔دورانِ کاروائی ملزم اصغر ولد محمد افضل قوم ملازئی ساکن خاران کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ مغوی لڑکی کو تقریباً دو گھنٹوں کے اندر بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔واقعہ کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے
اس سلسلے میں پولیس خاران عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کیلئے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیتی رہے گی۔عوامی حلقوں خاران پولیس کی اس اقدام کو سراہاگیا

