گوادر،پسنی سے دو افراد کی نعشیں برآمد

کوئٹہ (این این آئی)ضلع گوادر کے علاقے پسنی سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس کے مطابق ہفتہ کو مکران کوسٹل ہائی وے پر چربندن کراس کے قریب سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی شناخت اْستاد محمد سراج کلانچی اور سردل ولد شیر محمدکے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔مزید کاروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں