عیدالاضحی کی خوشیوں میں مستحق خاندانوں کو شامل کرنے کیلئے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) تفتان رائفلز کی جانب سے نوکنڈی،نواحی علاقوں میں راشن پیکیج تقسیم

نوکنڈی (این این آئی)عیدالاضحیٰ کی خوشیوں میں مستحق خاندانوں کو شامل کرنے کے لیے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) تفتان رائفلز کی جانب سے نوکنڈی اور نواحی علاقوں میں راشن پیکج تقسیم کیے گئے۔اس فلاحی مہم کے دوران کلی غریب آباد، کلی حسن آباد، مینگل آباد اور دیگر نواحی علاقوں کے مستحق خاندانوں تک راشن پہنچایا گیا، تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں بھرپور انداز سے شریک ہو سکیں۔ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) تفتان رائفلز نے ابتدائی مرحلے میں 30 مستحق خاندانوں میں راشن پیکج تقسیم کیے، جبکہ مزید 30 خاندانوں کو بھی راشن فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس اقدام کا مقصد ضرورت مند افراد کی معاونت، معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ اور خدمتِ انسانیت کے جذبے کو مزید مضبوط بنانا ہے۔اس موقع پر مستحق خاندانوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے اس انسان دوست اقدام کو سراہا اور ادارے کا شکریہ ادا کیا۔مقامی افراد کا کہنا تھا کہ ایسے فلاحی اقدامات نہ صرف ضرورت مند خاندانوں کی مدد کا ذریعہ بنتے ہیں بلکہ معاشرے میں بھائی چارے، یکجہتی اور باہمی تعاون کے جذبے کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں