بختیارآباد (لیاقت علی ڈومکی) لہڑی اور بختیارآباد کے 33 ہزار kv ٹرانسفارمرز میں فنی خرابی, علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا, بجلی بند ہونے سے کاروبار متاثر, شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق لہڑی اور بختیارآباد کے 33 ہزار kv ٹرانسفارمرز ہیٹ ویو اور اوولوڈ ہونے کی وجہ سے فنی خرابی پیدا ہوگئی جس لہڑی اور بختیارآباد سمیت درجنوں دیہات اندھیرے میں ڈوب گئے۔ بجلی بند ہونے کی وجہ سے ایک جانب کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے تو دوسری جانب شہری گرمی سے بلبلا اٹھے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو اور گرم لو چلنے کی وجہ سے بچوں, خواتین اور ضعیف العمر افراد شدید پریشان ہیں۔ شدید گرمی کے باعث پارہ 50 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ بجلی بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں نے ایم پی اے سبی سردار کوھیار خان ڈومکی, سینٹر میر دوستین خان ڈومکی, چیف کیسکو کوئیٹہ سے نوٹس لے کر بجلی بحال کرانے کی اپیل کی ہے۔

