خاران(رپورٹ محمدعیسی محمدحسنی ) قبائلی رہنما حاجی عبدالغنی کوچکزئی(راچیل ) اور میر لیاقت علی سہر(پرپیٹ ) نے اپنے برادری سمیت پاکستان پیپلز پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی خاران نے ہمیں ہمیشہ نظر انداز کیا اور ہمارے لیئے اور ہمارے علاقے کے لیے کوئی کام نہیں کیا، جس کی وجہ سے ہم پارٹی سے الگ ہو رہے ہیں۔ جلد اپنے دوست احباب سے مشورہ کرکے کسی اور پارٹی میں شمولیت کرینگے جو علاقے کےمفاد میں اچھا ہو گا

