صحبت پور (رپورٹر) صحبت پور میں ایرانی پیٹرول کی سرکاری قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر ہونے کے باوجود 390 روپے فی لیٹر تک فروخت جاری ہے جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایرانی پیٹرول کی سرکاری قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے تاہم صحبت پور میں مختلف مقامات پر یہ پیٹرول 390 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ مبینہ طور پر ذخیرہ اندوزوں نے تیل کی ذخیرہ اندوزی بھی شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بحران کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگے داموں فروخت اور ذخیرہ اندوزی کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور روزمرہ ضروریات متاثر ہو رہی ہیں عوام نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی پیٹرول کی سرکاری نرخ 280 روپے فی لیٹر پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، مہنگے داموں فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے اور ذخیرہ اندوزی کا فوری خاتمہ کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

