لہڑی اور بختیارآباد کے 33 کے وی ٹرانسفارمرز میں خرابی، درجنوں دیہات بجلی سے محروم، شہری پریشان

اوستہ محمد (رپورٹر ) نصیرآباد: آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) نصیرآباد کے زیر اہتمام واپڈا اور اس کے گروپ آف کمپنیز کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے میں عبدالکریم جاگرانی عبدالرزاق چانڈیو نادر علی شیخ، بابو زکاء اللہ منجھو غلام مرتضیٰ بھٹو کریم داد شراختر حسین جانوری سمیت دیگر کارکنان نے شرکت کی مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ آئی پی پیز معاہدوں کے باعث بجلی کے شعبے کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرتے ہوئے نجکاری کا عمل فوری طور پر روکا جائے اور واپڈا کی سابقہ حیثیت بحال کی جائےمظاہرین نے کہا کہ اسلام آباد، پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے ایک لاکھ ننانوے ہزار مزدوروں کی طرح بلوچستان کی بجلی تقسیم کار کمپنی کیسکو کے پانچ ہزار ملازمین کو بھی عیدالاضحیٰ الاؤنس اور دیگر واجبات فوری طور پر ادا کیے جائیں انہوں نے کارکنوں کی بروقت پروموشن اپ گریڈیشن، ہزاروں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا مطالبہ بھی کیامقررین نے کہا کہ دورانِ ڈیوٹی حادثات کی روک تھام کے لیے مؤثر حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ کارکنوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے انہوں نے خبردار کیا کہ جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں