فوجی محمد یوسف رڈ کا اوستہ محمد میں ترقیاتی منصوبوں پر ڈاکٹر ربابہ بلیدی اور بلیدی قیادت کو خراجِ تحسین

اوستہ محمد ( عابدعلی ) اوستہ محمد وارڈ نمبر 8سلیم کالونی کے رہائشی معروف سیاسی سماجی شخصیت فوجی محمد یوسف رڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم اوستہ محمد میں ترقیاتی کام کرنے پر صوبائی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں بلوچستان محترمہ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی صاحبہ اور میر عطاءاللہ خان بلیدی میر اسد اللہ خان بلیدی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اوستہ محمد میں بجلی کی فراہمی کے لیے شہر کے درجنوں محلوں میں نیو ٹرانسفارمر کی اسکیمات عوام کی بہتر سہولیات کے لیے ٹف ٹائل کی اسکیم سمیت اوستہ محمد شہر کو روشن کرنے کے لیے مختلف علاقوں میں سولر اسٹریٹ لائٹس کی اسکیم اور اوستہ محمد کی غریب خواتین کے بہتر علاج کے لیے نیو گائنی وارڈ کی بلڈنگ دی جبکہ اب سیول ہسپتال اوستہ محمد ڈینٹل وارڈ کی نیو بلڈنگ کا کام جاری ہے جس سے علاقے کی عوام کو صحت کی سہولیات میسر ہوگی انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی صاحبہ اور میر عطاءاللہ خان بلیدی میر اسد اللہ خان بلیدی کی عوام کے لیے بے پناہ محبت کا اظہار ہیں اللہ پاک میر عطاءاللہ خان بلیدی صاحب کو ہمیشہ خوش شاد آباد رکھے آمین اور اسی طرح عوام کی خدمت جاری رکھے

اپنا تبصرہ بھیجیں