گوٹھ محبوب علی کھوسہ میں آتشزدگی، ضلعی انتظامیہ کی فوری کارروائی، متاثرین میں امدادی سامان تقسیم

صحبت پور(رپورٹر) صحبت پور کے علاقے مورخہ 29 مئی 2026ء کو گوٹھ محبوب علی کھوسہ میں آتشزدگی کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں متعدد گھرانوں کو نقصان پہنچا اور کئی خاندان متاثر ہوئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر صحبت پور، محترمہ فریدہ ترین نے فوری طور پر متعلقہ اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کی ہدایات جاری کیں ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر صحبت پور سیف الدین کھوسہ نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے فائر بریگیڈ کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کیا فائر بریگیڈ اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ اور مؤثر کارروائی کے باعث آگ پر جلد قابو پالیا گیا، جس سے مزید جانی و مالی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا واقعے کے بعد ڈپٹی کمشنر صحبت پور کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور متاثرہ خاندانوں کی فوری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا اس سلسلے میں متاثرین میں درج ذیل اشیاء تقسیم کی گئیں خیمےکچن سیٹس گیس سلنڈرز بستر،ترپالیں ، کمبل شامل ہیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ صحبت پور متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور اس امر کو یقینی بنا رہی ہے کہ متاثرین کو ہر ممکن سہولت اور امداد بروقت اور مؤثر انداز میں فراہم کی جائے مزید برآں انتظامیہ متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے تاکہ وہ جلد از جلد معمولاتِ زندگی کی طرف واپس لوٹ سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں