عوام کو پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی،اسسٹنٹ کمشنر چمن عزیز اللہ کاکڑ

چمن(این این آئی)اسسٹنٹ کمشنر چمن عزیز اللہ کاکڑ اور تحصیل دار احمد خان نے شہر بھر میں پٹرول پمپس کے خلاف کارروائیاں کیں۔ کارروائی کے دوران پٹرول کی مصنوعی قلت گرانفروشی اور ضابطوں کی خلاف ورزی پر متعدد پٹرول پمپس کو سیل کر دیا گیا، جبکہ کئی دیگر پمپس مالکان کو سخت وارننگ جاری کی گئی۔انتظامیہ کے مطابق عوام کو پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔ حکام نے پٹرول پمپ مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری قواعد و ضوابط کی پابندی کریں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں